بش کو جوتا مارنے والے صحافی کا عراق کے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان
عراقی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر جارج بش پر 2008ء میں اپنے دونوں جوتے اچھالنے والے عراقی صحافی منتظر الزیدی نے عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ عراقی کونسل برائے نمائندگان کے الیکشن رواں ماہ 12 مئی کو ہونے جا رہے ہیں۔عراقی صحافی منتظر زیدی کو بش پر جوتے اچھالنے کے بعد دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوئی اور اس کی عوامی مقبولیت بڑھ گئی۔المنتظر الزیدی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد نوجوانوں کی کثیر تعداد نے انتخابی مہم میں عراقی صحافی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی المنتظر الزیدی کی حمایت میں مہم جاری ہے۔