دنیا بھر میں 14کروڑ سے زائد بچوں کو وٹامن اے کی قلت کا سامنا
بچوں کے عالمی ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ دنیا میں140 ملین بچوں کی زندگیوں کو سخت خطرات لاحق ہیںیونیسیف میں عالمی فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر وکٹر آگوایو نے بتایا ہے کہ دنیا میں140 ملین بچے وٹا من اے کی شدید کمی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے انہیں اندھے اور بہرے پن کے ساتھ ساتھ موت کا بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں پہلی بار بچوں کے حوالے سے ایسی المناک صورتحال کا سامنا ہے یونیسیف کے اعلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اقتصادی مشارکت میں کمی وجہ سے وٹامن کی کمی کو پورا کرنے کا پروگرام بری طرح متاثر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال اسی طرح جاری رہے گی تو اس حوالے سے ہونے والی اب تک کی پیشرفت ضائع بھی ضائع ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر کے بچوں کو وٹامن اے کی بطور سپلیمنٹ فراہمی کا کوٹہ 2016 میں 79 فی صد سے گھٹ کر54 فی صد ہوگیا ہے۔