ہمارا ہاتھ لوگوں کی نبض پر ہے۔ فاروق ستار
رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا ہے کہ جلسے کا اتنا بڑا مقصد ہے، ہمارا ہاتھ لوگوں کی نبض پر ہے۔ایم کیوایم رہنما فاروق ستار اور عامر خان بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریرمیں سہولت کاری سے متعلق کیس کے سلسلے میں کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔رہ نما ایم کیو ایم فاروق ستار نیانسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے جلسے سے لوگوں کو جواب مل جائے گا، یہ جلسہ وڈیروں اور جاگیر داروں کے لیے پیغام ہوگا۔ پارٹی میں بہتری اور خود احتسابی کے لیے بہت کام کرنا ہے،سارے اختلافات ایک طرف رکھ کر ایک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ بھی پانی اور بجلی کے بحران کے خلاف احتجاج ہوگا، کے الیکٹرک کو کراچی میں اپنے پلانٹ بہتر بنانا ہوں گے، کراچی میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی،واٹر بورڈ اور کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرے، کے الیکٹرک نے نظام بہتر نہ کیا تو احتجاج کا سامنا کرنا ہوگا،۔متحدہ قومی موومنٹ پی آئی بی کے سر براہ نے کہا کہ گیس کی فراہمی بحال ہوگئی تو بن قاسم کا پلانٹ بند ہوگیا، کے الیکٹرک مینٹینس کرتی تو بن قاسم کا پلانٹ کیسے بند ہوتا