کراچی انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریرسےمتعلق26 مقدمات کی سماعت ہوئی
کراچی انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریرسےمتعلق چھبیس مقدمات کی سماعت ہوئی،فاروق ستار،قمرمنصور،رؤف صدیقی، خواجہ اظہارالحسن عدالت پیش ہوئے،عدالت نےبانی ایم کیوایم اوردیگرمفرورملزمان کےایک بارپھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کرتے ہوئے سماعت دو جون تک ملتوی کردی، سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستارکا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا،سارے اختلافات بالائےطاق رکھ کر جلسہ کررہے ہیں،ہمارے جلسے کے بعد لیاقت اباد کی ٹینکی پانی سے بھرجائے گی۔اس موقع پر رہنما ایم کیو ایم عامرخان کا کہنا تھا کہ جلسےکی قیادت اور باگ ڈور کارکنوں کے ہاتھ میں ہوگی،ایک سوال کے جواب میں عامر خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک تھی اورایک ہی رہےگی