صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کا سات سو چھیاسٹھ ویں عرس کی تقریبات کا آغاز آج سے ہو گا
حضرت لعل شہباز ﻗﻠﻨﺪﺭؒ کا 766 واں عرس، 3 روزہ تقریبات کا آغاز آج مغرب کے بعد ہوگا، حضرت عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر کا عرس ہر سال اٹھارہ شعبان کو شروع ہو کر اکیس شعبان تک جاری رہتا ہے۔ عرس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، تقریبات کا آغاز مزار پر چادر چڑھا کر کیا جاتا ہے، عرس کے موقع پر محکمہ اوقاف کی جانب سے زائرین کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں، سندھ بھر کی طرح سیہون میں شدید گرمی سے بچاؤ کیلئے زائرین کیلئے محکمہ اوقاف اور حکومت سندھ کی جانب سے ہیٹ اسٹوک کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔عرس کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مزار کے اطراف میں سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کے چار ہزار پانچ سو اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔