نئے طوفان سے اتر پردیش اور راجستھان کے درمیانی سرحدی علاقے متاثر ہوں گے
بھارت کی شمالی اور مغربی ریاستوں میں اگلے اڑتالیس گھنٹے میں ایک اور طوفان کا خطرہ ، بھارتی محکمہ موسمیات نےالرٹ جاری کردیا،بھارتی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگلے اڑتالیس گھنٹے میں راجستھان اور اتر پردیش میں ایک اور طوفان کا خطرہ ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق راجستھان میں چلنے والی ہواؤں میں شدت آنے کا امکان ہے،نئے طوفان سے اتر پردیش اور راجستھان کے درمیانی سرحدی علاقے متاثر ہوں گے،اس سے قبل آنے والے طوفان سے دونوں ریاستوں میں ایک سو پچیس افراد ہلاک جبکہ دو سوسے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔بھارت کی مختلف ریاستوں میں گرد آلود ہواؤں اور جھکڑ کے بعد بارش بھی ہوئی جس کے نتیجے میں بجلی کے کھمبے، درخت، کچے گھر اور چھتیں گرنے کے متعدد واقعات رونما ہوئے۔