نوازشریف بھولا اورمیں خطرناک ہوں, خان صاحب نوازشریف سے صلح کرلیں,وزیراعلی پنجاب شہبازشریف

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے رحیم یارخان میں فرید یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اکیڈمک بلڈنگ کا افتتاح کردیا, اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے وزیراعلیٰ پنجاب کو یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں پربریفنگ دی, وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کادورہ بھی کیا, تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی کا خواب دوہزا پندرہ میں دیکھا تھا, آج یونیورسٹی کا پہلا فیز مکمل ہوگیا ہے, گزشتہ دس سال میں جنوبی پنجاب پراوسط چھتیس فیصد وسائل استعمال کیے, جنوبی پنجاب وسطی پنجاب کو پیچھے چھوڑنے کیلیے تیار ہے, حکومت نے جنوبی پنجاب کے ہیروں جیسے قابل طلبہ کیلئے شانداریونیورسٹی بنائی ہے, اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے عمران خان پر تنقید کی خوب نشتر برسائے کہا خان صاحب کہتے ہیں شہبازشریف نوازشریف سے خطرناک آدمی ہے, خان صاحب کواب پتا چلا،نوازشریف بیچارا بھولا اور شریف آدمی ہے جبکہ میں خطرناک ہوں, اگر یہ بات ہےتو خان صاحب نوازشریف سے صلح کرلیں, عمران خان یاد رکھیں خطرناک آدمی یونیورسٹی، ہسپتال اورسڑکیں بناتا رہے گا