عالمی برادری اسرائیل پر غزہ میں جارحیت پر مبنی کارروائیاں روکنے کیلئے دبائو ڈالے:ترکی
ترکی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر غزہ میں جارحیت پر مبنی کارروائیاں روکنے کیلئے دبائو ڈالے۔ ترک وزارت خارجہ نے یہ بات ترکی کے سرکاری خبررساں ادارے کی عمارت پر اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد کہی ہے۔وزارت نے اسرائیل کے غزہ پر بلاوجہ حملوں کی سخت مذمت کی جس میں متعدد بے گناہ افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔