کورونا کے مزید 750کیسز رپورٹ ہوئے ،مریضوں کی مجموعی تعداد 20884 تک پہنچ گئی
پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت نے آزمائش کی اس گھڑی میں لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑا۔ انہوں نے پیر کے روز لاہور میں ایک بیان میں افسوس ظاہر کیا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں اپنے ذاتی مفادات کیلئے کوروناوائرس پر سیاست کررہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ صرف اپنے مفادات کیلئے کام کرتی ہیں۔