وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر ترقی پذیرممالک کو قرضوں میں نرمی کی سہولت ملی۔ چوہدری اکرام رانجھا
پیرس (صاحبزادہ عتیق سے ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی بصیرت کو سلام ، کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی شروع ہوتے ہی انہوں نے کہا کہ اس وباء کی وجہ سے معیشت کو بہت نقصان ہوگا اور ترقی پذیر ممالک کے لئے سروائیو کرنا مشکل ہوجائے گا۔ وزیر اعظم کی اس تجویز کی گونج عالمی اداروں تک بھی پہنچی اور انہوں نے عمران خان کی اس تجویز کا خیر مقدم کیا اور ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کی واپسی میں سہولت دی تاکہ ان کی معاشی نقصان کم سے کم ہو۔ ان خیالات کا اظہار سینئر راہنما تحریک انصاف فرانس چوہدری اکرام رانجھا نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کا شمار آج عالمی راہنماؤں میں ہوتا ہے۔ اور ان کے تدبر اور معاملہ فہمی کا اعتراف عالمی راہنما بھی کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کی مدد سے وزیراعظم پاکستان نے ملک میں مرحلہ وار لاک ڈائون کی حکمت عملی اپنائی اور اللہ کے کرم سے اس میں کامیاب رہے اور ان کی ایک تجویز پر دنیا کے ترقی پذیر ممالک کی سب سے بڑی مشکل آسان ہوگئی۔ اقوام متحدہ سمیت جی 20 ممالک اور یورپی یونین نے بھی وزیراعظم عمران خان کی تجویز کو قابل عمل اور فوری طورپراپنانے کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ چار عشروں میں پاکستان میں ایک بھی ایسا اعلیٰ پائے کا لیڈر قوم کو نہیں ملا جو عالمی تو دور ملکی سطح پر ہی سب کا اعتماد حاصل کرسکا ہو۔