مصر میں40دن کابچہ کورونا سے صحت یاب
مصر میں وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا کا کم سن بچہ جس کی عمر صرف 40 دن بتائی جاتی ہے بیماری سے صحت یاب ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی مصر کی الدقھلیہ گورنری میں وزارت صحت کے سیکرٹری سعد مکی نے کہا ہے کہ 40 دن کا بچہ محمود خیری المرسی چند روز قبل کرونا کا شکار ہوگیا تھا جس کی تازہ ٹسٹ رپورٹس منفی آئی ہیں۔ایک بیان میں سعد مکی نے کہا کہ بتمی الامدید قرنطینہ سینٹر میں 71 مریضوں کے تازہ ٹسٹ لیے گئے تھے جو منفی آئے ہیں۔ انہیں جلد ہی دواخانوں سے گھروں کو روانہ کردیا جائے گا۔ ان میں ایک شیر خوار بھی شامل ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعد مکی نے کہا کہ مزید افراد کے میڈیکل ٹسٹ دوبارہ لیے جائیں گے جب کہ 15 کو گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔تمی الامدید اسپتال کے ایک طبی ذریعے نے میڈیاکو بتایا تھا کہ بنی عید شہر سے ایک بچے کو ایک ہفتہ قبل دواخانہ لایا گیا تھا۔ اس کا کرونا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد اسے دواخانہ میں داخل کردیا گیا تھا۔ بچے کو چند دن تک وینٹی لیٹر پربھی رکھا گیا لیکن گذشتہ روز اسے صحت یاب قرار دینے کے بعد گھربھیج دیا گیا ہے