شام: حلب میں سائنسی تحقیقی مرکز پر اسرائیلی میزائل حملے، مرکز تباہ
شام میں بشارالاسد کی حکومت کے وفادار ذرائع ابلاغ نے انکشاف ہے کہ اسرائیلی فوج نے شمالی شہر حلب میں ایک سائنسی تحقیقی مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔ شامی محکمہ دفاع نے اس کارروائی کا بھرپور جواب دیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند ہفتوں میں شام کے اندر ہونے والے اسرائیلی حملوں اور ان کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ شامی ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان خبروں کی مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی۔ حالیہ حملوں میں شام نے اسرائیل کے ملوث ہونے کا الزام عاید کیا تھا۔ اسرائیلی لڑکا طیاروں کے ایک گروپ نے حلب کے سائنسی تحقیقاتی مرکز پر کم سے کم 12 میزائل داغے۔ ان میں سے جہاں 5 میزائل مرکز پر گرے جس کے نتیجے میں یہ سائنسی تحقیقی مرکز مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔باقی میزائل شامی فضائی دفاع کو گمراہ کرنے فضائی اہداف پر استعمال کیے گئے۔