ٹرین آپریشن کی بحالی سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ
لاہور: حکومت نے ٹرین آپریشن 10 مئی سے جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزارت ریلوے نے ٹرین آپریشن بحالی کے لیے پاکستان ریلوے کو مراسلہ ارسال کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے ٹرین آپریشن بحالی کے انتظامات مکمل کرلیں، 8 مئی کو ٹرین آپریشن بحالی سے قبل وزیر اعظم سے منظوری لی جائے گی، وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد اپ ڈاؤن 24 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ابتدائی طور پر ٹرین آپریشن جزوی بحال کیا جائے گا، ممکنہ طور پر لاک ڈاوٴن کےبعدبھی ریزرویشن دفاتربند رہیں گے، ٹرین آپریشن بحالی پرمسافر صرف آن لائن بکنگ ہی کرا سکیں گے۔