گورنر سندھ کا سیلف آئسولیشن سے ٹویٹ، دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا عندیہ
کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ 9 روز کے قرنطینہ کے بعد خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں، کل دوبارہ اپنا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرواؤں گا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج قرنطینہ میں 9 دن ہوگئے ہیں۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ طبیعت بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، وائرس کی کچھ علامات تھیں جیسے کھانیس، بخار اور سانس لینے میں تکلیف جو آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہیں