اپوزیشن کرونا پر سیاست کرنا چاہتی ہے، شبلی فراز
وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کرونا پر سیاست کرنا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی ایک صوبے تک محدود ہوگئی ایسا نہ ہو صرف لاڑکانہ تک محدود ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کی بات کرنے والوں نے یہ ہی چیزیں عوام سے چھین لیں، پیپلزپارٹی کے ارکان نیوز کانفرنس کرکے ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ شریف برادران کا مائنڈ سیٹ بادشاہت والا تھا، شہباز شریف کو قانونی ادارے نے بلایا تھا اور سوال پوچھے تھے، مریم اورنگزیب نے تاثر دیا جیسے وہ قانون سے بالاتر ہیں، ن لیگ تاثر دیتی ہے کہ قانون ان کے سامنے بے بس ہے۔