بھارت میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران چونتیس سے زائد افراد ہلاک
نئی دہلی: بھارت میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران چونتیس سو سے زیادہ افراد ہلاک اور تین لاکھ 56ہزار سے زائد وائرس سے بیمار ہیں جنکہ دو کروڑ مریضوں کیلئے اسپتالوں میں آکسیجن اور بستروں کی قلت برقرار ہے۔بھارت کے متعدد شہروں میں ادویات، آکسیجن اور بستروں کی قلت برقرار ہے۔ امریکی، برطانوی اور دوسرے ملکوں سے آنے والی ادویات اور ویکسی نیشن کافی نہیں۔ ممبئی سمیت متعدد شہروں میں ویکسی نیشن مراکز بند ہیں۔ بھارت میں ہر روز تین لاکھ سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے باعث علاج کے زرائع کم پڑ گئے ہیں۔