ہر ایک کو آئین کی بالادستی کیلئے کردار ادا کرنا اور آئین و قانون کا احترام کرنا ہو گا۔وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے اور تمام اداروں کو آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے بھر پور کوشش کر رہی ہے اور پاکستان ان مشکلات سے نکل آئے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہر ایک کو آئین کی بالادستی کیلئے کردار ادا کرنا اور آئین و قانون کا احترام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے حزب اختلاف کو انتقام کا نشانہ بنایا اور ان کے رہنمائوں کو کو من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات میں جیل بھیج دیا اور ان کو انصا ف بھی نہیں ملا۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت اس سال گندم کی ریکارڈ پیداوار حاصل کی گئی ہے۔