مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 22نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 8مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2ہزار643 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے22 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.83فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کئے گئے 226 ٹیسٹوں میں سے2 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.88 فیصد رہی،اسی طرح راولپنڈی میں 104ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح1.92فیصد رہی جبکہ ملتان میں 114 ٹیسٹوں میں سے 3 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 2.63فیصد رہی۔
کوروناوائرس کے 22نئے کیسز رپورٹ ، 8مریضوں کی حالت تشویشناک
May 05, 2023 | 16:35