کیا پاکستان میں 5 ہزار کے نوٹ ختم ہونے والے ہیں؟ جانیے!!

موجودہ حالات میں ملکی معاشی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور گرتی ہوئی معیشت نے مزید بگاڑ پیدا کردیا ہے، معاشی بحران سنبھلنے کا نام نہیں لے رہا۔ اکثر پریشان حال شہری یہ سوال پوچھتے نظر آتے ہیں کہ اس مسئلے کا مستقل حل کیا ہے؟ اور یہ کب اور کیسے حل ہوگا، تاہم اس کے روایتی حل ہی سامنے آتے ہیں جنہیں چند حلقوں کی جانب سے قلیل مدتی حل قرار دیا جاتا ہے۔ْ کچھ عرصہ قبل بھارت میں 1ہزار اور 500 سے کرنسی نوٹوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد پاکستان میں بھی کالے دھن پر قابو پانے کے لیے بڑے کرنسی نوٹ ختم کرنے کی تجاویز سامنے آرہی ہیں۔