وزیر خزانہ سے عالمی سرمایہ کاری کمپنیوں کے نمائندگان کی ملاقات

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جے پی مورگن دبئی سمیت دیگر عالمی سرمایہ کاری کمپنیوں کے نمائندگان نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر معاونین خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، طارق پاشا، سیکرٹری فنانس، اور فنانس ڈویڑن کے سینئر افسران بھی موجود تھے، ملاقات میں پاکستان کی مجموعی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی چیلنجز کے باوجود ملکی معیشت کو بہتر سمت پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان آہستہ مگر یقینی طور پر معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کا یہ موزوں وقت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا، موجودہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔