مدینہ منورہ !!( نمائندہ نوائے وقت جاوید اقبال بٹ ) ڈائریکڑ حج مدینہ منورہ ضیا الرحمن کی ھدایات کی روشنی میں مختلف شعبہ حجاج کی خدمات میں مامور ھیں . کیڑنگ اینڈآفس ایڈمنسٹریشن انچارج افضال اشرف نے بتایا کہ 13 کھانے پکانے اور تواضع کرنے والی کمپنیاں حجاج کرام کے لئے مشرقی روائیتی کھانے بنا رھے ھیں جس میں پاکستانی مصالحہ چاول وغیرہ خصوصی طور لائے جاتے ھیں اور حجاج کرام اب تک 35 ھزار کھانے پیش کئے جا چکے ھیں حجاج کرام کو 3 وقت کا کھانا انکے رھائشی ھوٹل کے ڈائنگ ھال میں پیش کیا جاتا ھے جو کہ پاکستان حج مشن کہ منظور شدہ مینوئل کہ مطابق فراھم کیاجاتا ھے ان کھانوں کی تیاری اور تقسیم کے مراحل اور کوالٹی خصوصی توجہ اور مانیٹرنگ ٹیمیں معیار اور کوالٹی پر نظر رکھتے ھیں. تمام کھانے حفظان صحت کہ اصولوں کہ مطابق تیار اور پیش کیا جاتا ھے افضال اشرف نے مزید بتایا کہ کسی قسم کی کوتاھی پر کیڑنگ کمپنی پر جرمانہ عائد کیا جاتا ھے. کیونکہ حجاج کی صحت اور معیاری کھانے پر کوئی کمپرومائز نہیں ھوسکتا.
اس سال 13 کھانے پکانے اور تواضع کرنے والی کمپنیاں حجاج کرام کے لئے کھانا بنانے پر معمور ہیں۔ افضال اشرف انچارج کیٹرنگ
May 05, 2025 | 14:28