پاکستان حج اپیلیکیشن ایپ  پر موصول پاکستانی حجاج کرام کی شکایات کا فوری ازالہ کی جارہا ہے۔صائمہ شاہین شعبہ شکایات

May 05, 2025 | 14:35

مدینہ منورہ۔ (نمائندہ نوائے وقت جاوید اقبال بٹ)    ڈایریکڑ حج  مدینہ منورہ  ضیا الرحمن  کے زیر نگرانی پاکستان حج مشن  میں مختلف شعبہ جات  حجاج کی خدمات پر مامور ھیں ۔ جو حجاج کو مختلف مد میں  خدمات  دے رھے ھیں۔ شعبہ شکایات سیل  ایوننگ شفٹ کوآڈیینٹر محترمہ صائمہ شاہین   نے بتایا کہ حجاج کرام  وزارت مذھبی امور و حج کی طرف سے  پاکستان حج اپیلیکیشن ایپ  کا استعمال کرتے 93 شکایات تاحال مدینہ رجسٹرڈ ھوئی ھیں 
جسمیں کھانے کی شکایات جن کا سوفیصد ازالہ کردیا ھے۔ دوسری شکایت موبائل سم کی کنفیگریشن کے متعلق تھیں جن کو رھائشی عمارت پر مامور  تربیت یافتہ سٹاف  متعلقہ شکایت کنندہ کو موقع پر ھی حل کر رھے ھیں جو سو فیصد حل ھوگیئں ھیں۔ جبکہ  رھائش کہ متعلق کچھ شکایت ملی ھیں ان میں سے 60 فیصد حل ھو چکی ھیں   کچھ حجاج ڈبل بیڈ کا مطالبہ کرتے ھیں جو مدینہ  رھائشی معایدہ میں نہیں ھے البتہ یہ سروس مکہ مکرمہ ھوگی جبکہ اگر مدینہ بھی کسی رھائشی ھوٹل میں تو وہ بھی حجاج کو دے دی جاتی ھے۔  حجاج کرام  پرسکون اور اپنی عبادات خشوع و خصوع سے کر رھے ھیں  اپنے لئے عزیزوں اور ملک کہ لئے دعا گو ھیں۔

مزیدخبریں