ممبئی حملوں کے واحد زندہ بچ جانے والے حملہ آور اجمل قصاب ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں جن کا آرتھر روڈ جیل میں علاج جاری ہے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں سزائے موت کا قیدی اجمل قصاب گزشتہ چار روزسے شدید بخار میں مبتلاہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اجمل قصاب کے مختلف ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور ان کے ڈینگی فیور میں مبتلا ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر اجمل قصاب کی صحت کو مانیٹرکر رہے ہیں۔ جیل انتظامیہ نے اجمل قصاب کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں ہی ڈاکٹر اس کا علاج کریں گے۔ اجمل قصاب ممبئی حملوں کا واحد زندہ بچ جانے والا حملہ آور ہے جس کی سزائے موت کے خلاف رحم کی اپیل گزشتہ دنوں مسترد کردی گئی تھی۔