کویت میں نئے انتخابی قوانین کے خلاف اپوزیشن کے ہزاروں افراد سراپا احتجاج بن گئے۔
کویت میں حکومت کی جانب سے یکم دسمبر کو ہونے والےپارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کیلئے نئے قوانین کے خلاف اپوزیشن جماعت کے ہزاروں حامیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، دوہزار سے زائد مظاہرین نے کویت سٹی کے مرکز میں احتجاجی مظاہرہ شروع کیا، تاہم پولیس اورسیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ کویت کے وزیرداخلہ کا میڈیا سے بات کرتےہوئےکہنا تھا کہ امن و امان کی قانونی کی بالادستی قائم رکھنا ان کا فرض ہے، اور ممکنہ ہنگامی آرائی سے بچنےکیلئےمظاہرین کومنتشرکیا، دوسری جانب اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج اورمطالبہ مکمل طورپر پرامن ہے۔ یاد رہے کویت میں گذشتہ انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں کی قائم حکومت ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئی تھی، جسےختم کرنے کیلئے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نےنئے انتخابی قوانین کا اعلان کیاتھا۔ تاہم اپوزیشن کے خیال میں ان قوانین سے حکومت کے حامی امیدواروں کو فائدہ حاصل ہوگا، لہٰذا انہوں نے انتخابات کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دی ہے۔