پییپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلٰی میاں شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ۔
لاہورمیں پی پی پی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں میاں اصغر خان کیس کے فیصلے کے بعد میاں شہباز شریف کی آئینی حیثیت کے حوالے سے قرار داد منظور کی گئی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعدشہباز شریف کی آئینی حیثیت پر آرٹیکل تریسٹھ کے تحت سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ شہبازشریف اپنےعہدےسےاستعفٰی دیکر ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں۔ اس سے قبل راجہ راض نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اصغر خان کیس کے بعد آئینی حیثیت کھو چکے ہیں۔ رپیڈ ماس ٹرانزٹ بس سروس منصوبے کیلئے دیگر محمکوں سے رقوم نکال کر فراہم کی جارہی ہے۔ راجہ ریاض نے وفاقی وزیرداخلہ سے درخواست کی کہ پنجاب میں ہونیوالی کرپشن اور بدانتظامی کی تحقیقات کرائی جائیں۔