عمران خان اور براہمداغ بگٹی میں کوئی فرق نہیں ، تلاشی لینے کا کہنے والی جماعت کے اپنے وزیر کی تلاشی کے دوران جو نکلا سب جانتے ہیں :مشاہد اللہ

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ تلاشی لینے کا کہنے والی پارٹی اپنے گھر پر بھی نظر ڈالے۔ان کے اپنے وزیر کی تلاشی کے دوران کیا کچھ نہیں نکلا اگر ان کے پاس اسلحہ سرکاری تھا تو انہوں نے ابھی تک واپس کیوں نہیں لیا۔مشاہد اللہ خان نے عمران خان کی سیاست کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور براہمداغ بگٹی میں کوئی فرق نہیں۔
سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ راولپنڈی والا دعوٰی کررہا تھا کہ لال حویلی میں عوام کا سمندر ہوگا لیکن نہ لال حویلی میں عوام کا سمندر تھا اور نہ ہی انقلاب آیا۔پانامہ پر شور مچانے والی پارٹی کا اپنا نام بھی آف شور کمپنی میں شامل ہے۔