حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، پاکستان میں آزاد میڈیا کی ترقی کے لئے سہولیات جاری رکھیں گے : مریم اورنگزیب
وزیر مملکت برئے اطلاعات و نشریات نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر راﺅ تحسین علی خان نے انہیں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے کام کے حوالے سے آگاہ کیا۔وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے اس موقع پر حکام کو ہدایت کی کہ پی آئی ڈی کے امور کار میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور کارکردگی پلان سے اخذ کردہ کلیدی کارکردگی اشاریوں کی پیروی کی جائے۔مریم اورنگزیب نے وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کو پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے شعبہ میں جدید تکنیک اور تشہیر کے ذرائع استعمال میں لانے کی ہدایت کی۔پی آئی ڈی کے افسران نے اس موقع پر انہیں اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں درپیش چیلنجوں سے آگاہ کیا جس پر وزیر مملکت نے انہیں اپنی مکمل حمایت اور مدد کا یقین دلایا۔