موصل میں عراقی فوج اور داعش کے درمیان جنگ میں تیزی۔عراقی فورسز شہر میں داخل۔
شمالی عراقی شہر موصل میں گلی گلی لڑائی جاری ہے،جب کہ سرکاری فورسز کو داعش کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے، حکام کے مطابق عراقی انسداد دہشتگردی سروس کی فوجی گاڑیوں اور جدید ہتھیاروں سےمسلح اہلکاروں پر داعش کی جانب سے بم حملے اوراندھا دھند فائرنگ کی جارہی ہے، حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فوجی کمانڈوز عدن، تحریر اور قُدس میں داخل ہوگئےہیں جبکہ اہم حصوں ملائین، سماہ اورخضریٰ پرقبضہ حاصل کرلیا ہے، بلڈوزروں اور ٹینکوں کی مدد سے موصل شہرمیں داخل ہونے والی سرکاری فورسز کو امریکی قیادت میں عالمی عسکری اتحادکی فضائی مدد حاصل ہے، دوسری جانب ترکی نے داعش سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے اور اس سلسلے میں عراقی بارڈر پر فوج کے دستوں کو تعینات کرتے ہوئے سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔