اردن: امریکی ائیر بیس کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں 3 امریکی فوجی ہلاک۔
عرب ٹی وی کے مطابق کار میں سوار امریکی فوجی ائیر بیس جارہے تھے کہ الفیصل بیس کے قریب اردن فوج کے اہلکاروں نے امریکی فوجیوں کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم گاڑی نہ روکنے پر چوکی میں موجود اردن فورسز کے اہلکاروں نے امریکی فوجیوں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین امریکی فوجی موقع پر ہلاک جبکہ اردن فوج کے افسر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، امریکی اور اردن افواج نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔