امریکہ میں صدارتی الیکشن: القاعدہ کے ممکنہ حملوں کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی الرٹ جاری۔
امریکی انٹیلی جنس اداروں نے صدارتی انتخابات سے قبل امریکا کی تین ریاستوں میں القاعدہ کے ممکنہ حملوں سے متعلق خبردار کیا ہے، اس حوالے سے سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، امریکی میڈیا کے مطابق خفیہ ایجنسیوں کے پاس انتخابات کے دنوں میں القاعدہ کے حملوں کی اطلاعات ہیں، خفیہ اداروں نے متعلقہ امریکی حکام کو خبردار کیا ہے کہ القاعدہ الیکشن والے دن یا اس سے پہلے حملے کرسکتی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ممکنہ حملوں کا زیادہ خطرہ نیویارک، ٹیکساس اور ورجینیا میں ہے، نیویارک شہر میں ایئرپورٹ، ٹنل، پلوں کے اطراف سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے، دوسری جانب ایف بی آئی نے میڈیا خبروں کی تصدیق نہیں کی تاہم ایف بی آئی کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی فورس اور ہوم لینڈ سیکیورٹی ہر حملے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ۔۔۔