کراچی: صفورہ گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی،سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی گرفتار۔

زرائع کے مطابق صفورہ کے علاقے میں قائم نیو رضویہ سوسائٹی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران پیپلز پارٹی کے سابقہ سینیٹر فیصل رضا عابدی کو انکے گھر سے حراست میں لےکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔۔۔۔تاہم پولیس اور رینجرز کی جانب سے فیصل رضا عابدی کو حراست میں لئے جانے کے حوالے سے باقائدہ تصدیق نہیں کی گئی ہی،،فیصل رضا عابدی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر سینٹر منتخب ہوئے تھے تاہم پارٹی سے مخالفت کے نائث انہوں نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا تھا، دوسری جانب صدر پاسبان رضا راشد رضوی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ گرفتاری کا معاملہ سندھ حکومت اور فیصل رضا عابدی میں زاتی چپقلش کا لگتا ہے، الزام لگایا گیا ہے کہ گھر سے اسلحے کا ٹرک نکلا ہے جبکہ جو چار پستول برآمد ہوئے وہ لائسنس یافتہ ہیں جبکہ اسلحہ تارگٹ کلنگ میں استعمال ہونے کا بھی الزام لگایا گیا ہے اگر معاملہ حل نہ ہوا تو آج ملک بھر میں احتجاج کریں گے