بلاول بھٹو زرداری اپنے خطاب میں کپتان کی کلاس لینا بھی نہ بھولے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مسلم لیگ ن کی حکومت پر تنقیدی وار تو کئے ہی،، کپتان کو باؤنسر مارنا بھی نہ بھولے۔۔ بلاول بھٹو نے کہا عمران خان آپ میرے والد کی بات کرتے ہیں ذرا اپنے والد اکرام اللہ نیازی کا بھی قوم سے تعارف کرائیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا چاچا عمران عوام کو بتائیں، انکل پاشا نے آپ کا کتنا ساتھ دیا۔۔ عمران خان مائنس ون کا فارمولا بند کریں، اگر میں نے مائنس ون کا مطالبہ کر دیا تو تحریک انصاف کا چیئرمین شیخ رشید ہو گا، جو آپ سے تو بہتر ہو گا۔۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا چاچا عمران نے اٹھارہ اکتوبر کو کراچی میں دھماکے کا الزام بھی میری ماں پر لگانے کی کوشش کی تھی۔۔ اب بہت ہو گیا۔۔ میں نے اور عوام نے آپ کے الزامات بہت برداشت کر لئے۔۔ اب الزامات لگانا بند کر دیں۔۔