بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر اپنے ردعمل میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ عمران خان کی خواہش کے باوجود تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوئے۔

بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر اپنے ردعمل میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ عمران خان کی خواہش کے باوجود تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوئے۔ بلاول نے مائنس ون کی بات کر کے دانہ پھینکا ہے۔ وہ غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے عمران خان کیخلاف غیرمناسب بات کی تاہم اُن کی یہ بات ٹھیک ہے کہ تمام اپوزیشن اکٹھی ہو۔ شیخ رشید نے کہا کہ اعتزازاحسن کے ٹی اوآرز قومی اسمبلی سے کبھی پاس نہیں ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ سے پہلے ہی عدالت کا فیصلہ آ جائے گا۔ دسمبر تک نوازشریف کی حکومت کا فیصلہ ہو جائے گا۔ دوسری طرف ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ماضی داغ دار ہے۔ پی پی رہنماؤں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ عمران خان کی جدوجہد مجموعی کرپشن کے خلاف ہے۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے وزراء کراچی کے ہوٹلوں سے ہی نہیں نکلتے۔ بلاول بھٹو نابالغ سیاستدان ہیں۔ انہوں نے کبھی غریب آدمی کی بات نہیں کی۔۔