نوازشریف دھرنے والوں پر برس پڑے۔کہتے ہیں گالی دینے والا اور سرعام لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والا عوام کا لیڈر نہیں ہوسکتا۔

کہوٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے دھرنے والوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ترقی مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہوئی اور یہ ترقی اب مخالفین کو کھٹک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل جھوٹ بولنے والا عوام کا نمائندہ کیسے ہوسکتا ہے، پاکستانی عزت کرنے اور کرانے والے لوگ ہیں، کوئی گالی دینے والا اور سرعام لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والا عوام کا لیڈر نہیں ہوسکتا۔وزیراعظم نے کہا کہ دھرنےوالوں کاایجنڈاپاکستان کی ترقی نہیں، دھرنے والےچاہتے ہیں کہ پاکستان میں دوبارہ سولہ سے اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو، مخالفین کی راتوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں ، کوئی ہم پر کرپشن ثابت کرکے دکھائے، کرپشن کےحوالے سے کوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا۔نوازشریف نے کہا کہ مخالفین ملک کو پیچھے لے جانا چاہتے ہیں،مخالفین کو معلوم ہے کہ ترقی ہو رہی ہے، اسی لیےرکاوٹیں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مخالفین کو مخاطب کرکے کہا کہ آئیں ہمارے ساتھ مل کرکام کریں، مل کر کام کریں گے تو خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں موٹر وے سمیت دیگر منصوبے کیوں نہیں بنائے گئے، اس دوران بارہ ہائی سکولوں کو ہائرسیکنڈری سکول کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظ٘م نے کہا کہ حکومت نے موثر پالیسیوں کے باعث پی آئی اے اور ریلوے کو بہتر بنایا۔