عراق کے شہر ہویِجا میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے12افراد ہلاک

یہ واقعہ صوبہ کرکوک کے شہر ہویِجا میں پیش آیا۔۔۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہریوں کو پولیس ٹرک پر دوسری جگہ لے جایا جارہا تھا ،،اس دوران داعش کی جانب سے سڑک کنارے بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بارہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،،ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کے علاوہ ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے ۔۔۔۔۔ دوسری جانب موصل آپریشن کے باعث لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے