ایران اور آسٹریلیا کے درمیان فضائی نقل و حمل کے تعاون کامعاہدہ

تہران ایران اور آسٹریلیا نے ایروناٹکس اور فضائی نقل و حمل کے شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے مفاہمت کی دو دستاویزات پر دستخط کردیئے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سفارتخانے کے تعاون اور ایران کی قومی ایوی ایشن اتھارٹی اور آسٹریلوی وزارت علاقائی ترقی اور انفراسٹرکچر کے مذاکرات کے بعد دستخط ہوئے۔ان معاہدوں کے تحت، دونوں ممالک فضائی اور ہوابازی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دیں گے۔اور اس مقصد کے لئے عملی اقدامات کی منصوبہ بندی بھی کریں گے۔