امریکہ کے صدارتی الیکشن میں تین روز باقی رہ گئے،،ری پبلکن اورڈیموکریٹک امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہے

امریکا میں صدارتی انتخابات میں تین دن باقی رہ گئے، ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے، نئے عوامی سروے کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ہیلری کی حمایت میں کم آئی ہے،امریکی صدارتی انتخابات کی مہم دلچپسپ مرحلے میں داخل ہوگئی، ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو نئی ای میلز کی دوبارہ تحقیقات سے جھٹکا لگا ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوزیشن بہتر کرلی ہے،،،نئے سروے کے مطابق ہیلری کی مقبولیت کے گراف میں کمی آئی ہے، ہیلری آٹھ ریاستوں میں اپنے حریف ٹرمپ سے آگے تھیں لیکن اب ان کی سبقت چار ریاستوں میں برقرار ہے،ایری زونا میں ٹرمپ کو پینتالیس اور ہیلری کو چالیس فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہوئی ،ٹیکساس اور جارجیا میں بھی ٹرمپ ہیلری سے آگے ہیں،امریکی میڈیا کے مطابق جارجیا میں اٹھاون اور ٹکیساس میں چوون فیصد ووٹرز ارلی ووٹ کے تحت حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں