بہاولپور میں قائم ایک لاکھ سے زائد کتب کا ذخیرہ رکھنے والی تاریخی لائبرری قارئین کے لیے علم کا خزانہ فراہم کرنے کا ذریعہ ہے۔
بہاولپور کی تاریخی لائبریری جس کی بنیاد 1927ء میں رکھی گئی تھی۔ قیام پاکستان کے بعد اس عمارت کو نواب سر صادق محمد خان عباسی نے حکومتی تحویل میں دے دیا جس کے بعد اسے لائبرری کا درجہ دے دیا گیا۔ 88کینال پر محیط لائبریری کو کتب کے ذخیرہ کے حوالے سے ایشیا کی دوسری بڑی لائبریری ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ اسی لائبریری میں قرآن پاک کے نایاب نسخے بھی موجود ہیں
لائبریری کی عمارت اطالوی طرز تعمیر کا ایک شاہکار ہے جو کہ پاکستان میں موجود تاریخی عمارتوں میں سے اپنی مثال آپ ہے ۔ ایک لاکھ سے کتابوں سے قارئین اپنی علمی پیاس بجھاتے ہیں
سینٹرل لائبریری بہاولپور عوام کے لیے نواب آف بہاولپور کی طرف سے ایک خوبصورت تحفہ ہے ، کیمرہ مین عمر کے ساتھ چوہدری اشرف وقت نیوز بہاولپور