کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں گزشتہ روز ہونے والی فائرنگ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے
ایس پی جمشید طاہر نورانی کے مطابق پٹیل پاڑہ میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ جمشید کوارٹر تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ غلام محمد نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،جس میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پٹیل پاڑہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں محمد امین اور عبدالباقی شامل تھے۔