بیس بال ورلڈ سیریز کی فاتح ٹیم شکاگو کبز نے ہوم ٹاؤن میں وکٹری پریڈ کی جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کا جم غفیر سڑکوں پر امڈ آیا
شکاگو کبز نے کلیو لینڈ انڈینز کو شکست دیکر بیس بال ورلڈ سیریز کا تاج سر پر سجایا تھا ،چیمپئن ٹیم کے اعزاز میں ہوم ٹاؤن میں وکٹری مارچ کا انعقاد کیا گیا جسے دیکھنے کیلئے لاکھوں افراد موجود تھے،اس دوران ڈبل ڈیکر بس پر سوار کھلاڑیوں نے ہاتھ ہلا کر مداحوں کے نعروں کا جواب دیا ۔۔۔ شکاگو کبز ایک سو آٹھ سال کے طویل انتظار کے بعد ورلڈ سیریز کا ٹائٹل جیتا ہے