جو نظر کی کمزوری کی وجہ سے کتاب یا اخبار وغیرہ نہیں پڑھ سکتے، اب انکی مشکل اس جادوئی چشمے کو لگانے سے دور ہوجائے گی
اس جدید عینک کو اورکیم کا نام دیا گیا ہے جس کے ایک کونے پر سمارٹ کیمرہ نصب ہے جس سے نکلنے والی تا ر کمپیوٹر میں جاتی ہے ،پنسل باکس جتنی جسامت کے کمپیوٹر میں لگا سپیکردکھائی دینے والی تحریر کو پڑھ سکتا ہے،جیسے ہی کسی تحریر پر انگلی رکھی جاتی ہے تو آلے سے ایک پیپ کی آواز آتی ہے اوراس صفحے کی تصویر کھنچ جاتی ہے جس کے بعد روبوٹک آوازمیں اس کا متن سنائی دیتا ہے،اورکیم ٹیکنالوجی سے راستے کے اشتہار،سائن بورڈ اور کھانے پینے کے ڈبے بھی پڑھے جاسکتے ہیں تاہم یہ ٹیکنالوجی ہاتھ کی لکھی تحریر پڑھنے کی صلاحیت نہیں رکھتی