سپریم کورٹ نے این اے 110سیالکوٹ انتخابی تنازعے اور پولیس افسران کی تنزلی کے معاملے پر5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دی
سپریم کورٹ میں سیالکوٹ کے این اے ایک سو دس انتخابی تنازعہ اور پولیس افسران کی تنزلی سے متعلق درخواستوں کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا۔ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی خواجہ آصف کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ پولیس افسران تنزلی معاملے پر پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا۔ دونوں درخواستوں پرسماعت آٹھ نومبر کو ہو گی۔ لارجر بنچ جسٹس امیر ہانی، جسٹس اعجاز افضل، جسٹس مشیرعالم، جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہوگا۔