عابد شیر:عمران خان کےدائیں بائیں چوراور ٹیکس چورکھڑے ہیں۔ انہوں نے نفرت کابیچ بونے کی کوشش کی

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی۔ کہا چند دن پہلے انتشار پھیلانے کےلیے بہت بڑاڈرامہ رچایا گیا۔ عمران خان چار روزتک بزدلوں کی طرح بنی گالا میں رہے۔ وہ کچھ علاقوں کی سیاست کرتے ہیں۔ ملک میں صوبوں کولڑانے کی کوشش کی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ پرویزخٹک پاکستان اور خیبر پختونخوا کیلئے سیکیورٹی رسک ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد احتجاج کے دوران گھٹیا زبان استعمال کی جس پر بہت افسوس ہوا۔ عابد شیر علی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا کہا شیخ رشیدملک کاسب سےبڑاڈاکوہے۔ وہ وزیراعظم کاچپڑاسی بننےکے قابل نہیں ہے۔