چوہدری نثار نے سیکیورٹی لیکس کی تحقیقات کا وعدہ تاحال پورا نہیں کیا۔ وزیر داخلہ نے چند ہی روز میں ذمہ داروں تک پہنچ جانے کا دعویٰ کیا تھا:اسدعمر
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ ایک ماہ بیت گیا وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سیکیورٹی لیکس کی تحقیقات کا وعدہ تاحال پورا نہیں کیا۔ چوہدری نثار نے معلومات لیک کرنے والے عناصر کو منظر عام پر لانے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ وزیر داخلہ نے چند ہی روز میں ذمہ داروں تک پہنچ جانے کا دعویٰ کیا تھا۔ چوہدری نثار نے مشکوک افراد کی نام نہاد فہرست کی تیاری کی بھی خبر دی تھی۔ اسد عمر کا کہناتھا کہ اس امید کے ساتھ کہ قوم اس سازش کو "فراموش یا درگزر" کردے گی حکومت ایک اور "مٹی پاؤ" مہم پر عمل پیرا ہے، وقت آگیا ہے کہ وزیر داخلہ "مٹی پانے" کی بجائے حقائق بلا تاخیر قوم کے سامنے رکھیں