بلاول بھٹو: حکومت نے پیپلز پارٹی کے چار مطالبات پورے نہ کئے تو پھر شیر کا شکار ہوگا
گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مل کر کام کریں گے تو بہتری آئے گی۔ امن و امان صوبائی اور وفاقی حکومت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ گزشتہ روز شو پاور شو نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ تھی۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث ریلی منسوخ کر دی ہے۔ دہشت گرد نہیں چاہتے کہ پیپلز پارٹی اصل طاقت دکھائے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت نے پیپلز پارٹی کے چار مطالبات پورے نہ کئے تو پھر شیر کا شکار ہوگا۔ عمران خان کی طرح نہیں بلکہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی طرح احتجاج کروں گا۔ ساری زبانیں سیکھنا چاہتا ہوں۔ جس طرح ورکرز نے مجھے اردو سکھائی ہے وہ بھی دیگر زبانیں بھی سکھائیں گے۔