اشتعال انگیز تقریر کے مزید 2کیسز میں مئیر کراچی وسیم اختر کی ضمانت منظور کر لی گئی
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مئیرکراچی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر کے خلاف دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے سامنے وسیم اختر کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر پیش کی گئی جس کے مطابق بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی تقاریر غیر اخلاقی تھی،،، تقریر میں کروڑوں خواتین کی بے عزتی کی گئی۔ وسیم اختر کے وکیل خواجہ نوید کا کہنا تھا کہ وسیم اختر پر جس اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کا الزام اس وقت وسیم اختر موجود نہیں تھے۔ ان کے موکل کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات ہیں لہذا انہیں ضمانت دی جائے،،، عدالت نے وکیل صفائی کو ہدایت کی کہ جس مقدمےضمانت ہوئی ہے اسکی ایف آئی آر کی نقل پیش کی جائے۔ عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے مزید دو کیسز میں مئیر کراچی وسیم اختر کی ضمانت منظور کر لی،،، اے ٹی سی عدالت نے وسیم اختر کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے،،،