ترکی میں9جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد اپوزیشن کیخلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے
سکیورٹی فورسز نے استنبول میں فتح اللہ گولن کے حامی ا خبار جمہوریت کے دفتر پر چھاپہ مار کر مزید نو صحا فیوں کو حراست میں لے لیا، ان پر ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیاہے۔ جمہوریت کے چیف ایڈیٹرسمیت اسکے درجن بھر سرکردہ کارکن پہلے ہی گرفتار ہیں۔جمعہ کو کردوں کی جماعت سے تعلق رکھنے والے دو اپوزیشن رہنمائوں اور گیارہ ارکان پارلیمنٹ کوبھی حراست میں لیا گیا تھا ، صحاٖفیوں اور اپوزیشن رہنمائوں کی گرفتاریوں پر اندرون ملک احتجاج کیساتھ سخت عالمی ردعمل بھی دیکھنے کو مل رہا ہے ،،ادھر ترک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ترک فوج کے طیاروں نے شمالی شام میں داعش کے اکہتر ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں متعدد جنگجو ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، واضح رہے داعش نے جمعہ کو دیار بکر میں ہونیوالے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی ، جس میں نو افراد ہلاک ہوگئے تھے