تحریک انصاف اورعوامی تحریک میں صلح کرادی ہے۔ شیخ رشید
تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے درمیان شیخ رشیدنے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف آئندہ 15 دن میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوتے نظر آ رہے ہیں،تحریک انصاف اورعوامی تحریک میں صلح کرادی،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ دوپرانے دوست معمولی تنازع کے بعد پھرسے ایک ہوگئے ہیں،پی ٹی آئی اورعوامی تحریک کے رہنماوں کے درمیان جھگڑامناسب عمل نہیں تھا،تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے رہنما آپس میں اچھے دوست ہیں،چھوٹی سی غلط فہمی کوہوادینے سے بہترہے کہ دوستوں کوگلے ملوایاجائے۔انھوں نے کہاکہ حکمراں (ن)لیگ اپوزیشن کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی جسے ناکام بناناضروری تھا۔ایک سوال پرشیخ رشید نے کہاکہ غلط فہمیاں جنم لیں اس سے قبل صلح کر لینا چاہیے اورسیاست میں کوئی بھی ہمیشہ دوست یادشمن نہیں ہوتا۔