بلاول 2019 سے پہلے شادی کا مت سوچیں ، سامعہ خان
کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول زرداری کے شادی کے حوالے سے بیان سامنے آنے پر معروف آسٹرولوجسٹ سامعہ خان نے کہا ہے کہ وہ 2019 سے پہلے شادی کا سوچیں بھی مت کیونکہ ان کیلئے شادی نبھانا مشکل ہوگا ۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں سامعہ خان نے کہا کہ بلاول کے زائچے میں ایک سے زائد شادیاں ہیں،وہ پہلی شادی سوچ سمجھ کرکریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول نہیں چاہتے کہ ان کی پرائیویسی میں کوئی مداخلت کرے ،اسی وجہ سے میرا مشورہ ہے کہ وہ فی الحال سیاست پر کام کریں اگر انہوں نے 2019 سے پہلے شادی کی تو شریک حیات کے ساتھ نبھا مشکل ہوگا