مسلم لیگ نون میں متبادل وزیراعظم کی کوئی تجویز زیر غور نہیں : سردار ایاز صادق

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا پانامہ لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں جانے کے بعد کسی دھرنے یا احتجاج کا جواز نہیں ہے اب سب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیئے۔جب ٹی او آرز نہیں بنے تھے تو کوشش کی تھی کہ مشترکہ ٹی او آرز بن جائیں لیکن اتفاق نہ ہو سکا تو حکومتی پارٹی نے اپنے ٹی او آرز تیار کیے تھے اب وہ ہی عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔متبادل وزیر اعظم کے متعلق نہ کوئی فیصلہ ہوا نہ ہی مشاورت کی گئی۔سردار ایاز صادق کا کہنا تھا چیئرمین سینیٹ نے اچھی تجویز دی ہے کہ ججز کے احتساب کے لیے اگر جوڈیشل کمیٹی موجود ہے تو پارلیمنٹیرینز کے احتساب کے لیے بھی پارلیمانی کمیٹی ہونی چاہیئے۔بلاول کو اللہ نظر نہ لگائے خوش شکل ہیں انہیں رشتوں کی کمی نہیں لیکن ذیادہ رشتے ہونے کی وجہ سے مشکل کا سامنا ہو گا لیکن انہوں نے اپنی بہنوں کی پسند کی بات کر کے اچھی بات کی ہے۔